8 دسمبر، 2016، 10:01 AM

یمن میں کارگو کشتی ڈوبنے سے 50سے زائد افراد لاپتہ

یمن میں کارگو کشتی ڈوبنے سے 50سے زائد افراد لاپتہ

یمن کے جزیرے سکوترا میں کارگو کشتی ڈوبنے سے 50سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ مکلا سے سکوترا جانے والی کارگو کشتی سے 5 روز قبل رابطہ ٹوٹا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے جزیرے سکوترا میں کارگو کشتی ڈوبنے سے 50سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ مکلا سے سکوترا جانے والی کارگو کشتی سے 5 روز قبل رابطہ ٹوٹا تھا۔  اطلاعات کے مطابق کشتی میں64 افراد سوار تھے، جس میں سے اب تک5 افراد کو بچایا جا چکا ہے، تاہم 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ یمن کے وزیر برائے فشریز نے سمندر میں لوگوں کو ڈھونڈنے کیلئے سعودی اتحادیوں سے مدد کی درخواست کی ہے۔ سعودی اتحادی اس بحری علاقے میں موجود ہیں۔

News ID 1868852

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha